التقوی ویلفئیر سوسائٹی غریب نادار اور بے سہارا لوگوں کی امداد کر رہی ہے۔ ملک محمد اسماعیل

 Welfare Society

Welfare Society

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) التقوی ویلفئیر سوسائٹی غریب نادار اور بے سہارا لوگوں کی امداد کر رہی ہے ان خیا لات کا اظہار صدر بار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ نے گزشتہ روز التقوی ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے 120 مستحقین میں ماہانہ 2 ہزار روپے اور کھجوریں تقسیم کرنے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ التقوی ویلفئیر سوسائٹی کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جو کہ اپنی مدد آ پ کے تحت غریب نا دار اور بے سہارا لوگوں کی امداد کر رہی ہے۔

اس موقع پر ملک محمد اسماعیل کھوکھر نے کہا کہ التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے غریب اور مستحق بچیوں کے لیے فری 3دستکا ری سکول، کمپیوٹر سنٹر،کام کر رہے ہیں جہاں پرکام سیکھ کر ہنر مند بچیاں اپنے گھر کا گزر اوقات چلا رہی ہیںانہوں نے مزید کہا کہ سکول فری بس سمیت مریضوں کے علاج اور آنکھو ں کے اپریشن فری کروائے جاتے ہیں اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،بائو امجد،چوہدری حنیف گجر،صفدر خان سیہڑودیگر موجود تھے۔