التقوی ویلفئیر سوسائٹی اپنی جیب سے غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کر رہی ہے۔ غلام مصطفی

Altaqwa Welfare Society

Altaqwa Welfare Society

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) مستحقین کی خدمت اجر عظیم ہے التقوی ویلفئیر سوسائٹی اپنی جیب سے غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کر رہی ہے جوکہ ان کی غریب اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا واضع ثبوت ہے التقویٰ ویلفئیر سوسائٹی کا کام ضلع بھر میں پہلے نمبر پر ہے ان خیالات کا اظہار ڈی او شوشل ویلفئیر لیہ کے غلام مصطفی نے گزشتہ روز التقویٰ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے غریب نادار افراد کو 21 قسط ماہانہ دو ہزارروپے فی کس اور مچھر دانیاں 120 خاندانوں کو دینے کے موقع پر کیا.

انہوں نے التقویٰ سوسائٹی کی جانب سے چلائے جانے والے دستکاری کمپیوٹر اوربیوٹیشن سکول کا بھی معائنہ کیا جہاں 100 کے قریب بچیوں کو ہنر مند بن رہی ہیں دیکھ کر خوشی محسوس کی اس موقع پر ڈی ڈی او ملک مشتاق ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ، صفدر حسین خان سیہڑ ،ماسٹر رشید بھی موجود تھے صدر التقویٰ ویلفئیر ملک اسماعیل نے بتایا التقویٰ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے 500سے زائدسلائی مشینین فری دی جا چکی ہیں.

جبکہ 300 سے زائد بچیاں ہنر مند بن کر اپنا گھر چلا رہی ہیں فری ایمبولنس سروس ،فری سکول بس فری آئی اور ہیلتھ کیمپ بھی ہمارے کام کا حصہ ہیں جبکہ بے روز گار نوجوانوں کو 30کے قریب رشکے مفت دیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں کا خرچ چلا سکیں۔ہم حاجی محمد انور ظفر کے تعاون سے غریب اور بے سہارہ لوگوں کی خدمت کرہے ہیں اور یہ کام اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے کر رہے ہیں جس میں کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔