شیخ عبدالقادر جیلانی نے قرآن و شریعت کی بنیاد پر روحانیت کا تعارف پیش کیا ۔علماء اکرام

MEHFIL E MILAD HALQA ALVIA ALQADRIA

MEHFIL E MILAD HALQA ALVIA ALQADRIA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام درگاہ شاہ جیلانی گلشن اقبال میں عظیم الشان بزم نور بسلسلہ جشن گیارہویں شریف کی پر نور محفل منعقد ہوئی جس میں ملک کے ممتاز علماء اکرام و عظام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیر ان پیر دستگیر شیخ عبدالقادر جیلانی نے قران و شریعت کی بنیاد پر روحانیت کا تعارف پیش کیا آج ہم صوفیاء کرام کی تعلیمات کو نظر انداز کرکے صراط مستقیم سے بھٹک رہے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں بحران اور مسائل جن لے رہے ہیں علماء اکرام نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحابہ اکرام اور صوفیائوں کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اسے پھیلانے کی توفیق عطاء فرمائے تاکہ ہم معاشرہ اور اپنی زندگیوں سے بحرانوں اور مسائل کو ختم کرسکیں۔

مقررین میں حلقہ علویہ القادریہ کے خلیفہ عبدالحفیظ علوی القادری ،پیر عظمت علی شاہ ہمدانی ،مفتی اشرف گورمانی ،مفتی محمد حسین فاروقی ،علامہ غوث گولڑوی ،چیئر مین مجلس درس پاکستان الحاج سعید صابری ،پیر سید فراست علی شاہ ،علامہ فیصل عزیز بندگی ،پیر منور علی شاہ (سرگودھا)،روحانی سکالر ڈاکٹر شیخ مبشر عالم ،پیر اعجاز علی نقوی،غلام یاسین مہروی ،نائب صدر انجمن نوجوانان اسلام سندھ وسیم خان ،مفتی شفقت محمود ،پیر سید سمیع الدین شاہ ودیگر علماء کرام شامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض صاحبزادہ رئیس احمد نے انجام دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے مزید کہاکہ صوفیاء کرام کا مصلحانہ کردار دین اسلام کی اصل روح ہے جنہوں نے ہمیشہ عدم تشدد کا درس دیا سید نا غوث الاعظم نے پوری زندگی اللہ و عشق رسول ۖ میں گزاری آپ ایک عہد ساز ہستی کے مالک تھے آپ کے روحانی انوار کی تاثیر سے ہزاروں فاسق و فاجر راہ راست پر آئے اور لاکھوں بد مذہب اسلام میں داخل ہوئے ۔محفل میں ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول ۖ خاور نقشبندی ،فیصل نقشبندی ،اسلم حسانی ،قاری معیز قادری ،صابر یوسفی ،سید فاروق شاہ اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔