امان اللہ کورائی نے اپنے گھر کی دیوار کو دیوار شہداء کا نام دے دیا

Deewar e Shohada

Deewar e Shohada

بدین (عمران عباس) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے پرانا جیالا اور بھٹو دور کا ورکر امان اللہ کورائی نے اپنے گھر کی دیوار کو دیوار شہداء کا نام دے دیا، دیوارکو بھٹو خاندان کے شہیدوں، ایم آر ڈی کی تحریک اور سانحہ کارساز میں شہید ہونے والوں اور بھٹو خاندان کے لیڈروں کی تصاویر سے سجا دیا۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور کا کارکن اور ضلع بدین کا پراناجیالا امان اللہ کورائی جسے بھٹو خاندان سے بے انتہاء محبت اور عقیدت بھی ہے اس نے سانحہ کارساز کے حوالے سے اپنے گھر کی دیوار کو دیوار شہداء کے نام سے منسوب کر دیا۔

دیوار پر بھٹو خاندان کے شہداء ، بلاول بھٹوزرداری، ذوالفقار جونئیر، فاطمہ بھٹو اور بھٹو خاندان کے دیگر شخصیوں کے پوسٹر، بینرز اور فوٹو لگا دیئے اور دیوار کو دیوار شہیداء کا نام دے دیا، جہاں پر روزانہ رات کو دیئے اور موم بتیاں جلاکر شہیداء کو یاد کیا جاتا ہے۔