عمارہ خان اور ڈاکٹر شبنم سرفراز کا رورل ہیلتھ سینٹر مصطفی آباد کا دورہ

Lalyani DCO

Lalyani DCO

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور عمارہ خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب مینجمنٹ یونٹ برائے پبلک ہیلتھ ایجنسی ڈاکٹر شبنم سرفراز کا رورل ہیلتھ سینٹر مصطفی آباد کا دورہ ‘ہسپتال کی بلڈنگ سمیت تمام طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی او قصور عمارہ خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب مینجمنٹ یونٹ برائے پبلک ہیلتھ ایجنسی ڈاکٹر شبنم سرفراز نے ڈی او سی عبدالسلام عارف ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور آمنہ رفیق ‘جوائنٹ ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی شاہد اکرم خان ‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد نذیر ‘سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر علی مرتضیٰ سید ‘ڈی او سپورٹس رائوف علی باجوہ اور دیگر افسران کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر مصطفی آباد کا دورہ کیا اور ہسپتال کی بلڈنگ اورمریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے جس کے تحت ڈی ایچ کیو ‘ٹی ایچ کیو ‘رورل ہیلتھ سینٹرز اور بنیادی مراکز صحت کا جائزہ لیکر ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کی جارہی ہے تا کہ ہسپتالوں کی موجودہ حالت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات تجویز کئے جا سکیں۔

اس مقصد کیلئے ترکی کی حکومت نے پنجاب حکومت کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے اور جلد ترکی کے محکمہ صحت کے افسران پر مشتمل ایک وفد قصور کا دورہ کریگا اور عوام کو دی جانیوالی موجودہ طبی سہولیات کا جائزہ لیکر اس میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز پیش کریگا اور ہیلتھ سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اپنی تکنیکی و مالی خدمات فراہم کریگا۔

ڈی سی او قصور نے مزید بتایا کہ ترکی کی حکومت کے ساتھ صحت کے شعبے میں ہونیوالے معاہدے کے تحت ضلع قصور کو ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ضلع قصور کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات انکے قریبی مراکز صحت پر دستیاب ہونگی جس کیلئے پنجاب حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Kasur

Kasur

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126