ایمزون کے ویئر ہاؤسز میں روبوٹس کی تعداد 45 ہزار

Amazon Warehouse Robot

Amazon Warehouse Robot

ایمزون نے 2016 میں اپنے ویئر ہاؤسز میں روبوٹس کی نفری واضح طور پر بڑھائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ای کامرس جائنٹ کے پاس اپنے 20 فل فلمنٹ سنٹرز میں 45ہزار روبوٹس ہیں جو پچھلے سال کی نسبت 50فیصد زیادہ ہیں جب کمپنی نے کہا تھا کہ ان کے پاس 30 ہزار روبوٹس 2لاکھ 30ہزار لوگوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ایمزون نے 2012 میں کیواسسٹمز نامی روبوٹک کمپنی 77.5کروڑ ڈالر میں خریدی۔

کیوا روبوٹس اِن بڑے ویئر ہاؤسز میں خود کار پیکنگ کرتے ہیں جو ایمزون کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنارہی ہے۔ قد میں 16انچ لمبے اور تقریباً 145 کلو گرام وزنی یہ روبوٹ ،317 کلو گرام تک کا وزن اٹھا کر 5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کام کرسکتے ہیں۔