پیس ایمبیسڈر کے زیر اہتمام شہداء آرمی پبلک اسکول کے نام ایک شام کا انعقاد

Peace Ambassador Welfare Organization

Peace Ambassador Welfare Organization

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنیٹر عبدالقیوم سومرو نے کہاکہ ہے کہ شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور نے اپنی جان کی قربانی دیکر دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد و منظم کر دیا 16 دسمبر 2014ء کو پشاور کی درسگاہ میں پیش آنے والا دلخراش واقعے نے پوری قوم کو غم ذدہ کر گئی دہشت گردوں نے ہمارے ننھے پھولوں اور مستقبل کے معماروں کو جس بے دردی سے قتل کیا وہ ناقابل معافی ہے پوری قوم آج متحد ہے اور دہشت گردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

ان خیالات کا اظہار سنیٹرعبدالقیوم سومرو نے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ اور حاجی صالح محمد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقدہ شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کے نام ایک شام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈی آئی جی کراچی غلام قادری تھیبو ،وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری ،ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ،سفیر امن اورنگزیب سلطان ،کرن آفتاب ،فرحت عزیز،آصف علی قریشی ،ڈاکٹر محمد ذادہ،ڈاکٹر محمد عارف ،شہزاد احمد ،سید وقاص ،بشیر احمد چنا ،پرویز عالم اور دیگر نے بھی خطاب کیا سنیٹر عبدالقیوم سومرو نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ہمیں اُن معصوم شہداء کے لہو سے عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملک سے دہشت گردی ،لاقانونیت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام قادر تھیبو نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام سیکورٹی ادارے اور قوم متحد ہیں انشا اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیتے گے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سندھ پولیس کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

تقریب سے اپنے خطاب میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ سفیر امن اورنگزیب سلطان نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر ایک پرچم کے سائے تلے اللہ ،رسول ۖ اور قرآن پاک کو مانتے ہوئے معصوم شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کی شہادت کے دن کے موقع پر آج یہ عہد کریں کہ آج کے بعد تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں بالخصوص پاکستان کی عوام اپنے دلو ں سے نفرتیں نکال کر پاکستان کی ترقی اور بقا کے لئے کام کرینگے پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان نہیں تو ہمارا وجود کچھ بھی نہیں انہوں نے کہاکہ شہداء آرمی پبلک اسکول نے اپنی جان کی قربانی دیکر ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ علم کو فروغ دیکر ہی ہم اپنے پیارے وطن سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کرسکتے ہیں اللہ تعالیٰ آرمی پبلک اسکول کے شہداء سمیت دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے ہمارے فوجی جوانوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ہمیں ان کے مشن کی تکمیل کی توفیق دے۔