امریکہ : مسلح شخص نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو ہلاک کر دیا

America Shooting

America Shooting

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے چھ بچوں سمیت آٹھ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو تشدد کے بعد قتل کیا۔

پولیس نے ایک گھنٹے کے مقابلے کے بعد مجرم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مجرم پہلے بھی اسے خاندان کے ایک فرد پر حملے کے جرم میں مطلوب تھا۔