امریکہ: باحجاب خاتون پر انڈوں کی بارش، بیٹے کا احتجاج

California Female

California Female

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) فراد افشر نامی ایک نوجوان نے دعوی کیا ہے کہ جب اس کی باحجاب والدہ اور ہمشیرہ اس کے ہمراہ خریداری کر رہی تھیں اس وقت ان پر بعض نامعلوم افراد نے انڈے پھینکے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خریداری کرنے والی ایک با حجاب خاتون پر بعض افراد نے انڈے پھینکے۔ فراد افشر نامی ایک نوجوان نے دعوی کیا ہے کہ جب اس کی باحجاب والدہ اور ہمشیرہ اس کے ہمراہ خریداری کر رہی تھیں اس وقت ان پر بعض نامعلوم افراد نے انڈے پھینکے۔

افشر کا کہنا ہے کہ ان افراد کی یہ حرکت مذہبی نفرت کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے جن کی وضاحت کرنا میرے لیے مشکل ہے۔ افشر کو سوشل میڈیا پر اس واقعے کی مخالفت میں کافی پیغامات موصول ہوئے ہیں اور امریکہ میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور نسل پرستی پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

مسلم آف امریکہ نامی فیس بک پر ایک پیج بھی کھولا گیا ہے جس میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی اس نفرت کو روکیں۔