امریکا: بل بورڈ میوزک ایوارڈ میلہ برطانوی گلوکارہ آڈیل نے جیت لیا

Adele

Adele

لاس ویگاس (جیوڈیسک) امریکی شہر لاس ویگاس میں بل بورڈ میوزک ایوارڈ کا میلہ برطانوی گلوکارہ آڈیل نے جیت لیا۔

لاس ویگاس میں سجنے والی سروں کی شام میں ستاروں کا جھرمٹ اتر آیا، میڈونا نے اپنی آواز کا جادو جگا کر آنجہانی گلوکار پرنس کو خراج تحسین پیش کیا۔

دیگر ستاروں کی شاندار پرفارمنس نے بھی تقریب کی رونق بڑھائی۔ برطانوی گلوکارہ آڈیل نے بِگ پرائز جیتا، ٹاپ البم کا ایوارڈ بھی آڈیل کے نام رہا ،
کینیڈین گلوکارہ دی ویک اینڈ بھی دو ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

ٹاپ میل آرٹسٹ کا ایوارڈ جسٹن بیبر کے نام رہا، بل بورڈ میوزک ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے۔