امریکہ : کیلی فورنیا میں برفانی طوفان کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

Snow Storm

Snow Storm

واشنگٹن (جیوڈیسک) کیلی فورنیا میں جاری برفانی طوفان سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔ نیویڈا کاؤنٹی میں دریائے یوبا میں برف جم جانے کی وجہ سے پانی نے سڑک کا رخ کر لیا۔ جس کے بعد مرکزی شاہراہ کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

ریسکیو اہلکار برف ہٹا کر پانی واپس دریا میں بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برف سے ڈھکی سڑک پر کئی گاڑیاں الٹ گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی کیفیت ال نینو خراب موسم کا سبب ہے۔ سمندر کی سطح پر بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے جنوبی امریکا، ایشیا اور مشرقی افریقین ممالک کو ان دنوں شدید موسم کا سامنا ہے۔