امریکہ اور چین میں ایک دوسرے کی سائبر جاسوسی روکنے پر اتفاق

America and China

America and China

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس میں امریکی اور چینی صدر کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی سائبر جاسوسی روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے پہلے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر چینی صدر کا شاندار استقبال کیا گیا۔

چینی صدر ژی جپنگ وائٹ ہاؤس پہنچے تو صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ نے خود چینی جوڑے کو خوش آمدید کہا ، صدارتی محل کے جنوبی باغ میں ہونے والی استقبالیہ تقریب میں چینی مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

انہیں اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں باراک اوباما اور ان کے چینی ہم منصب نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی سائبر جاسوسی روکنے کے اقدامات کرنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے تجارتی راز نہ چرانے پر متفق ہوگئے ہیں، امریکی صدر باراک اوباما نے عظیم مہمانوں کے اعزاز میں ریاستی ڈنر کا بھی اہتمام کیا جس میں فیس بک کے بانی سمیت اعلی امریکی سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر امریکی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔