امریکا : مختلف شہروں میں ورکرز کا احتجاج، اجرت بڑھانے کا مطالبہ

Protest

Protest

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکا کے مختلف شہروں میں ورکرز نے احتجاج کیا، انکا مطالبہ تھا کہ انہیں کم از کم تنخواہ 15 ڈالر فی گھنٹہ دی جائے۔

احتجاج کرنے والوں ورکرز میں اکثریت کا تعلق فاسٹ فوڈ انڈسٹری سے تھا، لاس اینجلس میں ورکرز نے سڑکوں پر ریلی نکالی۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اتنی تنخواہ نہیں دی گئی تو انڈسٹری کو بند کر دیا جائے گا۔

ادھر کنساس سٹی میں احتجاج کرنے والوں نے ایک عالمی برانڈ کے مرکز تک مارچ کیا، ڈیٹرائٹ اور میڈیسن میں بھی مظاہرین نے ریلیاں نکالیں۔