امریکا نے موسمیاتی تبدیلی کا فنڈ دوگنا کر کے 80 کروڑ ڈالر کر دیا

Climate Change Conference

Climate Change Conference

پیرس (جیوڈیسک) پیرس میں موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر منعقدہ اقوام متحدہ کی کانفرنس میں معاہدے طے کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ روز ترقی پزیر ممالک کے لئے اقوام متحدہ کے موسمیاتی فنڈ کو دوگنا کرنے کا اعلان کیا۔

دولت مند ممالک نے 2020 تک ترقی پزیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی مالی مدد کے لئے مشترکہ طور پر100 ارب ڈالر اقوام متحدہ کو فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ امریکی اضافی امداد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔