امریکا اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

America and Cuba

America and Cuba

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے باضابطہ طور پر کیوبا سے اپنے سفارتی تعلقات بحال کردیے جب کہ دونوں ممالک نے جلد سے جلد سفارت خانے کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

امریکی صدر بارک اوباما نے کیوبا سے باضابطہ طور پر مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اندر 20 جولائی تک سفارتے خانے بھی کھول دیے جائیں گے جب کہ کیوبا پرسے معاشی اور سفارتی پابندیاں ختم کرنے کے لیے کانگریس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری جلد کیوبا کا دورہ کرکے وہاں کے سفارتے خانے میں امریکی جھنڈا لہرائیں گے۔ دوسری جانب کیوبا کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قراردیا۔

واضح رہے امریکا اور کیوبا کے درمیان 54 سال سے جاری سرد جنگ کے باعث تعلقات خراب رہے تھے اور اس دوران دونوں ممالک نے سفارتے خانے بھی بند کردیے تھے۔