امریکا اور مصر دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

 Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سےکہا ہے کہ وہ ان کی لیڈر شپ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یہ کہ امریکا اور مصر دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ کریں گے۔

اوول آفس میں مصری صدر سے ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کوئی شک شبہ ہے تو وہ یہ بات کھلے عام کہتے ہیں کہ امریکا، صدر السیسی، مصر اور مصر کے عوام کی پشت پر ہے۔

مصری صدر پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شدید الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔