امریکہ: جنگل میں آگ لگ گئی، قریبی آبادی محفوظ مقامات پر منتقل

Forest Fire

Forest Fire

نیو جرسی (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فارسٹ فائر سروسز کا کہنا ہے آگ سے ایک سو سے زائد ایکڑ رقبے پر جنگل جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

آگ کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب آگ سے پھیلنے والے دھویں نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اسکی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

ماہرین نے دھویں سے بچاؤ کے لئے ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔