امریکا: فراڈ میں ملوث ہندوستانی گینگ مافیا پر فرد جرم عائد

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے ہندوستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ اور کریڈٹ فراڈ اور پیپر میرج کرانے کے جرائم میں ملوث افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانی مافیا سے تعلق رکھنے والا گینگ ایک طویل عرصہ سے گرین کارڈ دلوانے کا جھانسہ دیکر فرضی شادیاں کروانے اور لوگوں کو جعلی ویزے دلوانے کے دھندے میں ملوث تھا اور اس گھناونے کاروبار سے انہوں نے کئی ملین ڈالرز کا فراڈ کیا تھا۔

ہندوستانی گینگ میں شامل سچن گریش کمار پٹیل، ترون کمار، پردتشم بھائی پٹیل، سمپس لائیڈ گڈمین، ایوری لی ہیرس، سنجے روٹھی لال پٹیل، مہیش کمار منگل داس پٹیل، آشابین مکیش، راجن نریش کمار۔ گوپال داس کھودا بھائی، سچن کھودی اور بلدیو بھائی رام پٹیل پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ ہندوستانی گینگ نہ صرف ہندوستانی تارکین وطن بلکہ دیگر کیمونٹیز سے بھی فراڈ میں ملوث پایا گیا ہے۔