امریکہ: جرمنی کے پائلٹ نے ائیر ریس عالمی چیمپئن شپ جیت لی

Air Race World Championship

Air Race World Championship

انڈیانا پولس (جیوڈیسک) ڈولڈرر نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ تین اعشاریہ تین سیکنڈز میں طے کیا۔ ڈولڈرر نے برطانوی پائلٹ نائجل لیمب اور کینیڈا کے پیٹ میکلوڈ کو شکست دی۔

آسٹریلیا کے میٹ ہال چوتھے نمبر پر آئے۔ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں ڈولڈرر پہلے جبکہ ہال دوسرے نمبر پر ہیں۔ ائیر ریس کو دیکھنے کے لئے ساٹھ ہزار شائقین انڈیانا پولس سپیڈ وے میں موجود تھے۔

رواں سیزن کی آخری ریس سولہ اکتوبر کو لاس ویگاس میں ہو گی۔