امریکہ میں گن وائیلنس پر بات کرتے ہوئے اوباما اشکبار

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں گن لابیز اتنے طاقتور ہو گئے ہیں کہ امریکی صدر بھی ان کے سامنے بے بس ہے۔ امریکی صدر نے ایک تقریر کے دوران گن وائیلنس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر بات کرتے ہوئے رو پڑے۔

اوباما اس سے پہلے بھی کئی بار بھر ی محفل میں آنسو بہا چکے ہیں۔ کنیکٹیکٹ میں بچوں پر گولیاں برسائی گئیں تو اوباما اپنے آنسو نہ روک پائے۔

دوسری بار صدر منتخب ہوئے تب بھی خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔ اس کے علاوہ گلوکارہ آریتھا فرینکلن کے شو کے دوران بھی امریکی صدر آبدیدہ ہو چکے ہیں۔