امریکا کے ساتھ تاریخی تعلقات کی مضبوطی کی توقع ہے : شاہ سلمان

Salman bin Abdulaziz Al Saud

Salman bin Abdulaziz Al Saud

سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بدھ کے روز ایک خصوصی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کے لیے ترقی و کامرانی کی تمناؤں کے علاوہ مشرق وسطی اور پوری دنیا میں قیام امن کے لیے نئے صدر کے بھرپور کردار کے حوالے سے امید کا بھی اظہار کیا۔

شاہ سلمان نے دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بات کی توقع ہے کہ یہ تعلقات تمام شعبوں میں مضبوط اور بہتر ہوں گے۔