امریکہ نے حزب اسلامی کے 2 ارکان کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے حزب اسلامی گلبدین کے 2 ارکان عبداللہ نوبہار اور عبدالصبور کو ایگزیکٹو آرڈر 13224 کی سیکشن ون بی کے تحت عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا جس کے تحت غیر ملکی افراد پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں جو امریکی شہریوں کی سلامتی یا قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہوں۔

عبداللہ نوبہار اور عبدالصبور کی امریکہ میں تمام جائیداد ضبط کر لی گئی ہیں اورکوئی بھی ان دونوں سے کسی قسم کا کوئی بھی لین دین نہیں کر سکے گا۔