امریکا میں داخلہ، ٹرمپ نے مزید ممالک کے شہریوں پر پابندی کا عندیہ دیدیا

Trump

Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں افغانستان، سعودی عرب اور پاکستان کے حوالے سے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

کسی پر ذرا سا بھی مسائل پیدا کرنے کا گمان ہوا تو اسے ملک میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت چند ممالک کے لیے مزید سخت ہو گا۔