متحدہ امریکہ میں اسلامی فوبیا میں اضافہ

FBI

FBI

واشنگٹن (جیوڈیسک) متحدہ امریکہ میں اسلامی فوبیا میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق 2015 میں مسلمانوں کے خلاف حقارت آمیز رویہ اختیار کرنے کے مقابلے میں گزشتہ سال اس میں 67 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایف بی آئی نے 2015 کی رپورٹ میں مسلمانوں کے خلاف حقارت آمیز رویہ اختیار کرنے کے بارے اعدادو شمار کو شائع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ امریکہ میں پولیس کی جانب سے دیے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق 5 ہزار 850 واقعات پیش آئے۔

مسلمانوں کے خلاف 257 حقارت آمیز واقعات کو رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ سن 2014 میں ان واقعات کی تعداد 154 تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق انتخابی مہم میں اس قسم کے واقعات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں اس قسم کے واقعات میں مزید اضافہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔