امریکا نے جاپان کو ہرا کر وومن فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

America

America

وینکوور (جیوڈیسک) کینیڈا میں ہونے والے وومن فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں امریکا نے جاپان کو دو کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی۔ کارلی لائیڈ ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی امریکی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

اس سے پہلے امریکا کی خواتین کی فٹبال ٹیم نے جرمنی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر فیفا کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔