امریکہ نے قندوز اسپتال پر حملہ کر کے معالجوں کو علاج کرنیکی سزا دی: ایم ایس ایف

MSF

MSF

امریکہ (جیوڈیسک) تیرہ صفحاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کے وقت اسپتال میں موجود 105 مریضوں میں سے تین حکومتی سپاہی اور بیس زخمی طالبان تھے، مقامی اسٹاف کی تعداد 140 تھی، بین الاقوامی اسٹاف کے 9 ارکان بھی اسپتال میں تھے۔

رپورٹ کے مطابق، اسپتال کے عملے کے اراکین نے اپنے بیانات میں بتایا کہ امریکی حملہ آور جہاز سے زمین پر موجود افراد کو براہ راست بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایم ایس ایف کے پورے کمپاؤنڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا، ایم ایس ایف نے کہا ہے کہ تصاویر کے جائزے اور اسٹاف کے بیانات سے واضح ہے کہ حملے کا نشانہ اسپتال ہی تھا۔