امریکہ: نیو یارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 100 سے زائد مسافر زخمی

New York Train Accident

New York Train Accident

نیویارک (جیوڈیسک) یہ واقعہ نیو یارک کے علاقے بروکلین کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ جہاں ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں ایک سو تین مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اکثر افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ریلوے ٹریک بند کر دیا گیا۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔