امریکا میں پاکستانی پر منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں فرد جرم عائد

Indictment

Indictment

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے پاکستانی شہری پر منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں فرد جرم عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کراچی کے رہائشی 49 سالہ اعجاز سرفراز کو 2012 میں منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا، ٹیکساس کی عدالت نے گزشتہ روز اعجاز سرفراز پر فرد جرم عائد کر دی، استغاثہ کا کہنا ہے کہ اعجاز ایک عالمی منی لانڈرنگ سازش اور منشیات اسمگلنگ اسکیم میں ملوث تھا۔

عدالت نے ابتدائی احکام جاری کرتے ہوئے اعجاز کو3 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کومت کو ادا کرنے کی ہدایت کی ہے جو اس نے 2009 اور 2012 کے درمیان عالمی منی لانڈرنگ کے ذریعے غیر قانونی طور پر حاصل کی۔