امریکہ: جنوبی حصوں میں بگولوں اور طوفانوں سے 18 ہلاک

America Tornadoes Hurricanes

America Tornadoes Hurricanes

واشنگٹن (جیوڈیسک) جارجیا کے گورنر نیتھن ڈیل نے ریاست کی ان سات کاونٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے جہاں اموات کے علاوہ طوفانوں سے املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ امریکہ کی جنوبی خطے میں طوفانوں اور بگولوں کے باعث کم ازکم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ محکمہ موسمیات نے مزید مہلک طوفانوں کی پیش گوئی کی ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ جنوبی جارجیا، شمالی فلوریڈا اور جنوب مشرقی الاباما کے حصوں کو طاقتور بگولوں، آندھی اور ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کئی کلومیٹرز کا احاطہ کرنے والے بگولے زیادہ خطرے کا سبب سکتے ہیں۔

اختتام ہفتہ جارجیا کے مختلف حصوں میں شدید طوفانوں اور بگولوں کے باعث 14 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ دیگر چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع میسسیپی سے موصول ہوئی جو بگولے کا نشانہ بنے۔

جارجیا کے گورنر نیتھن ڈیل نے ریاست کی ان سات کاونٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے جہاں اموات کے علاوہ طوفانوں سے املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ایجنسیز متاثرہ علاقوں میں “تمام دستیاب ممکنہ وسائل” بروئے کار لا رہی ہیں اور “ہماری دعائیں طوفان سے متاثر ہونے والوں کے لیے ہیں۔”

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا کے گورنر سے اتوار کو بات کی اور بگولوں سے ہونے والے نقصان پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے بگولوں کو “وحشی اور طاقتور قرار دیا۔ یہ بات انھوں نے وائٹ ہاوس کے ایسٹ روم میں کام کے دوران کہی جہاں منصب صدارت سنبھالنے کے بعد اںھوں نے اپنا دوسرا مکمل دن گزارا۔ صدر کا کہنا تھا کہ وہ فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ سے بھی بات کریں گے۔