امریکہ کی عوام کو 239 ویں یوم آزادی کا دن مبارک ہو، مجیب الحسن

Mujeeb ul Hassan

Mujeeb ul Hassan

نیویارک (مجیب الحسن) پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر شفقت تنویر، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن مجیب الحسن، نائب صدر لطیف ڈالمیا، نائب صدر فریدہ خان، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن سلمان ظفر نے ایک مشترکہ بیان میں امریکی عوام خصوصاً پاکستانی امریکن کمیونٹی کو 4جولائی امریکہ کی 239 ویں سالگرہ کے دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا پوری دنیا میں امریکہ کا اہم مقام ہے

امریکہ میں ہر ملک کا شہری بھائی چارگی، امن اور اخوت کے ساتھ رہائش پذیر ہے امریکہ میں پاکستانی امریکن کی بھی ایک بڑی تعداد رہتی ہے شفقت تنویر نے کہا کہ پاکستانی قوم کسی قوم سے پیچھے نہیں ڈاکٹر، انجینئر اور دیگر اہم اداروں میں کام کر رہے ہیں اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں

مجیب الحسن نے آزادی کے حوالے سے اپنے بیان میں امریکی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے کہا کہ جس طرح ہم پاکستان کی یوم آزادی اور دوسرے اہم دن کی یاد جس جوش و خروش سے مناتے ہیں اسی جذبہ کے ساتھ امریکہ کی یوم آزادی بھی منانی چاہیئے۔