امریکا میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 مسلمان جاں بحق

American Police

American Police

بوسٹن / لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکا میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے 2 مسلمانوں کو قتل کر دیا۔

پہلا واقعہ شہر بوسٹن میں پیش آیا جہاں امریکی پولیس کی اطلاع کے مطابق انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں 24گھنٹوں سے زیر نگرانی24 سالہ اسامہ رحیم کو پولیس اہلکاروں نے اس وقت گولی مار کر قتل کردیا۔

جب اس نے اہلکاروں پر ایک بڑی چھری کے ساتھ حملہ کیا۔ پولیس کمشنر ولیم بی ایونز کا کہنا ہے کہ وہ شخص دہشت گردی سے متعلق کچھ معلومات کے حوالے سے مشکوک تھا لیکن اس کی گرفتاری کے وارنٹ نہیں تھے۔

مقتول اسامہ کے بھائی اور مذہبی رہنما ابراہیم رحیم کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ کام پر جانے کیلیے بس کا انتظار کر رہا تھا۔ دوسرا واقعہ شہر لانگ بیچ میں پیش آیا جہاں پولیس نے فائرنگ کر کے 20 سالہ فراس مراد کو قتل کردیا۔