امریکہ روس کیخلاف دھمکی آمیز زبان استعمال نہ کرے: پیوٹن کا انتباہ

 Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے ملک کے خلاف دھمکی کی زبان استعمال نہ کرے۔

سینٹ پیٹرز برگ کے بین الاقوامی اقتصادی فورم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیشہ روس پر اپنے احکامات تھوپنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت امریکہ ہم سے یہ کہہ رہا ہے کہ ہم تم سے بہتر ہیں ،ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔