امریکا روس سے محتاط انداز میں بات چیت کرے: برطانوی وزیراعظم

Theresa May

Theresa May

پنسلوینیا (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے امریکی ریاست پنسلوینیا میں ریپبلکن قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے منہ نہیں موڑ رہے، مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔

تھریسامے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی بین الاقوامی رہنما ہیں جو امریکہ کا دورہ کر رہی ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان آج وائٹ ہاؤس میں ملاقات متوقع ہے۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔