امریکا اور روس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپس میں تعاون کریں: بانکی مون

 Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

ملیشیا (جیوڈیسک) ملیشیا میں روسی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شدت پسندی اور تشدد کے انسداد کے لئے اگلے سال ایک منصوبہ پیش کریں گے۔

امریکی صدر باراک اوباما اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے الگ الگ بیانات میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف متحد ہو کر کارروائیاں کریں۔

امریکی اتحادی شام میں بشار الاسد کے خلاف برسرپیکار ہیں جبکہ شامی صدر کو روس اور ایران کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔