امریکہ روس کے ساتھ سرد جنگ کا خواہش مند نہیں: امریکی وزیر دفاع

Ash Carter

Ash Carter

برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کارٹر نے کہا کہ مغرب روس سے دشمنی نہیں چاہتا لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ روس کی جارحیت کے مقابلے پر اپنا دفاع ضرور کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس پر عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ماسکو حکومت کی یوکرائن میں جارحیت پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔

جب تک یوکرائن میں روسی مداخلت کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔