امریکہ کبھی بھی ہمارا مخلص دوست نہیں ہو سکتا۔ سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو پوری دنیا کے لئے مسئلہ قرار دینے اور اسے بھارت کے ساتھ مل کر حل کرنے کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئروبزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی نے بھارت کی طرف امریکہ کا جھکاو اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیںاسلئے موجودہ صورتحال پاک امریکہ تعلقات پر نظرثانی کی متقاضی ہے کیونکہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کی صورت میں ہمارے لئے مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

اسلئے اب ہمیں امریکی حاشیہ برداری سے نکل کر دوسرے طاقتور دوست تلاش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ روس کا دامن چھوڑ کر امریکی انگلی تھامنے کی جو سزا ہم نے بھگتی ہے وہ اس بات کی متقاضی ہے کہ کسی ایک دوست کیلئے دنیا سے بیر لینا دوستی نہیں حماقت کہلاتی ہے جبکہ دوستوں کا حلقہ ہمیشہ وسیع تر اوردشمنوں کا محدودترین ہونا ہی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے۔