امریکہ جانے کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاسورڈ بھی جمع کرانے پڑینگے

Social Media

Social Media

امریکہ (جیوڈیسک) امریکا جانے کے خواہشمند اب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاسورڈ بھی سفارتخانے کے اہلکاروں کو بتائیں گے۔ حکام کے مطابق ان اقدام کا مقصد جانچ پڑتال کے عمل کو مزید سخت بنانا ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی سیکرٹری جان کیلی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں امریکی سفارتخانے ویزا حاصل کرنے والے افراد سے سوشل میڈیا پاسورڈ کے بار ے میں بھی سوال کر سکتے ہیں جس سے امریکا آنے کے خواہشمند افراد کے پس منظر کے حوالے سے مزید حقائق کو جاننا ہے۔

جان کیلی کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے سات مسلم ممالک کے شہریوں کو خاص طور پر ان مراحل سے گزرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاسورڈ کے بعد خود دیکھ سکیں گے کہ وہ انٹرنیٹ پر کیا کرتے ہیں۔ اس حوالے سے تعاون نہ کرنے والے امریکا میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

ادھر پابندی معطل کیے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ اپیلٹ کورٹ پہنچ گئی۔ سان فرانسسکو کی نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز میں مقدمے کی ایک گھنٹے تک سماعت ہوئی جہاں تین ججز پر مشتمل پینل نے ٹرمپ کی قانونی ٹیم سے سخت سوالات کیے۔

ججز نے وکیل ٹرمپ انتظامیہ سے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے خلاف ثبوت بھی مانگے۔