امریکہ دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ گیولن کو ہمارے حوالے کرئے: مولود چاوش اولو

 Mevlut Cavusoglu

Mevlut Cavusoglu

ترکی (جیوڈیسک) وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ پرانی غلطیوں کو جاری نہیں رکھے گی۔

انھوں نے سفراء کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ امریکہ ماضی کی خطاؤں کو نہیں دھرائے گا۔

انھوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سے ہماری جو دو توقعات وابستہ ہیں ان کا تعلق دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گیولن اور دیگر منتظمین کو ترکی کے حوالے کرنا اور شام میں سر گرم عمل دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شاخ وائے پی جی کیساتھ تعاون کو ختم کرنا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی دہشت گرد تنظیم پی کے کے کو عراق میں موجودگی کے علاقوں کو وسعت دینے اور انھیں قندیل جیسے علاقوں مختص کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔