امریکہ نے تھاڈ نظام جنوبی کوریا میں منتقل کرنا شروع کر دیا

Thad System

Thad System

واشنگٹن (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکی فوج نے بدھ کو میزائل شکن دفاعی نظام “تھاڈ” کے کچھ آلات جنوبی کوریا میں اس کی تنصیب کی جگہ پر منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ “جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل خطے کے ردعمل میں تھاڈ نظام ابتدائی آپریشنل صلاحیت پر کام شروع کر دیا تھا۔”

ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم “تھاڈ” کے اولین آلات مارچ میں جنوبی کوریا بھیجے گئے تھے۔ وزارت دفاع کا بدھ کو کہنا تھا کہ دیگر آلات سیونگجو کاونٹی میں تنصیب کے مقامات پر پہنچا دیے گئے ہیں۔

جنوبی کوریا اور امریکہ کا کہنا ہے کہ تھاڈ نظام کا واحد مقصد شمالی کوریا کے میزائلوں کے خطرے کا مقابلہ کرنا ہے۔

گو کہ چین تھاڈ کی یہ کہہ کر مخالفت کرتا ہے کہ یہ اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، لیکن اس نے شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری تجربات کی بھی مخالفت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی طرف سے پیانگ یانگ کے خلاف پانبدیوں کی حمایت کی تھی۔

شمالی کوریا کی طرف سے تازہ ترین میزائل تجربہ 16 اپریل کو کیا تھا لیکن یہ ناکام رہا تھا۔

یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا عنقریب چھٹا جوہری تجربہ بھی کر سکتا ہے۔