امریکہ: طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج، سیلابی صورتحال کا خطرہ

flood

flood

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔

امریکی ریاستوں کینٹکی، ٹیکساس، کنساس اور نیواڈا میں شدید بارشیں ہوئیں۔ نشیبی علاقوں میں گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ امدادی کارکن بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسمی تغیر کی وجہ سے ایشیا میں خشک سالی اور امریکا میں شدید بارشیں ہوں گی۔