امریکہ ترکی کے انجرلک فوجی اڈے کے استعمال کو جاری رکھنے کا متمنی ہے، پیٹر کُک

Peter Cook

Peter Cook

نیویارک (جیوڈیسک) داعش مخالف اتحادی انجرلک فوجی اڈے کو استعمال کرنے کی اجازت کی قدرو قیمت سے آگاہ ہیں۔ یہ اعلان امریکی وزارت دفاع نے کیا ہے۔

پینٹا گون کے ترجمان پیٹر کوک کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کی قیادت کے داعش مخالف اتحاد کو ترکی کی ضلع ادانہ کے انجرلک فوجی اڈے کو استعمال کرنے کی اجازت دیے جانے پر ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس چیز کے دوام کی امید ظاہر کی ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور قومی وزیر دفاع فکری اشک کے بیان کہ ” امریکہ کو انجرلک فوجی اڈے کو استعمال کرنے کی اجازت دینے کے بعد اس کا ترکی کے الا باب آپریشن میں تعاون نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے ” کی یاد دہانی کرائے جانے پر کُک نے بتایا کہ ہم نے مذکورہ فوجی اڈے کے ہم سب کے لے لیے حیاتی اہمیت کے حامل ہونے کا کل بھی اظہار کیا گیا تھا ، اس معاملے میں ترکی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ترک دوستوں کے ساتھ ہماری خصوصی بات چیت ہو رہی ہے جس کی تفصیلات کو وہ یہاں پر نہیں بتا سکتے البتہ یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ ہم انجرلک فوجی اڈے کو استعمال کرنے کے متمنی ہیں۔