امریکہ : وئیر ہاؤس میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

America Warehouse Fire

America Warehouse Fire

آکلینڈ (جیوڈیسک) حکام کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا کے شہر کے وئیر ہاؤس میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر تیس ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق اب تک تیس افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ مزید شہریوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ہلاکتیں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ وئیر ہاؤس کی عمارت میں آگ لگنے کے دوران پارٹی جاری تھی جس میں درجنوں افراد شریک تھے۔