امریکی فوج میں خواجہ سراؤں پر عائد پابندی ختم

American Transsexuals

American Transsexuals

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی فوج نے خواجہ سرا اہلکاروں کو اپنی شناخت کے ساتھ ملازمت کرنے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

فوجی حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب خواجہ سرا سروس کے دوران اپنی شناخت ظاہر کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا معیار طے کیا جائے گا۔

امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا کہ کسی شخص کی فوج میں نوکری کرنے کی قابلیت کے بارے میں غیر متعلقہ رکاوٹیں نہیں چاہتے ہمارا مشن ملک کا دفاع کرنا ہے۔