امریکہ : برطانوی فضائی کے جہاز میں بم کی اطلاع، مسافروں کو اتار لیا گیا

Airline

Airline

نیو جرسی (جیوڈیسک) کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے جہاز پر بم کی اطلاع پر اسے نیو آرک لبرٹی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

جہاز پر دو سو چھ مسافر اور عملے کے تیرہ ارکان سوار تھے۔ پولیس نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے جہاز اور سامان کا جائزہ لیا۔

کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ جہاز کی چیکنگ احتیاطی طور پر کی گئی۔

بیان میں یہ نہیں بتایا کہ جہاز کہاں سے آیا تھا اور کہاں جا رہا تھا اور کتنی دیر تک جہاز کی چیکنگ کی گئی۔