امریکی بزنس مین نے موزاک فونسیکا کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

Paul Singer

Paul Singer

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیواڈا میں ایک امریکی بزنس مین پال سنگر نے پانامہ پیپرز اسکینڈل کے مرکزی کردار موزاک فونسیکا کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ موزاک فونسیکا نے جان بوجھ کر ارجنٹائن کے اُن صارفین کی معلومات کو چھپائے رکھا جہنوں نے بلیک منی کو وائٹ کرنے کی غرض سے آف شور کمپنیاں بنا رکھی تھیں۔

واضح رہے کہ یہ امریکی ارب پتی تاجر پال سنگر کی جانب سے موزاک فونسیکا کے خلاف دوسرا مقدمہ ہے۔