امریکی وزیر خارجہ جان کیری ترکی پہنچ گئے، ترک حکام سے ملاقاتیں کریں گے

John Kerry

John Kerry

انقرہ (جیوڈیسک) جان کیری اس سے پہلے سعودی حکام سے شام کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کر چکے ہیں جبکہ اپنے روسی ہم منصب کو بھی اعتماد میں لے چکے ہیں۔

شامی اپوزیشن کے دو الگ الگ گروپ ہونے کی وجہ سے بات چیت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک گروپ کی حمایت سعودی عرب کر رہا ہے جبکہ دوسرے گروپ کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔

پچھلے ایک ماہ سے جاری سعودی ایران کشیدگی کے باعث شام میں جاری خانہ جنگی پر بات چیت بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔