امریکی صدر اوباما نے 54 ویں سالگرہ سائنسدانوں اور تاجروں کیساتھ منائی

Barack Obama Birthday

Barack Obama Birthday

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما چون برس کے ہو گئے ، انہوں نے اپنی سالگرہ مستقبل کے سائنسدانوں، موجدوں اور تاجروں کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منائی۔ صدر اوباما پہلے وائٹ ہاؤس ڈیمو ڈے کے میزبان تھے۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے پہلے نئی ایجادات کو دیکھا اور موجدوں سے ان کے بارے میں سوالات بھی کئے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس موقع کو اپنی سالگرہ کا تحفہ قرار دیا۔

صدر اوباما نے کہا امریکی لوگ مستقبل پر نظر رکھتے ہیں اور نئی ایجادات میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سائنسدان اور موجد ایڈیسن، جابز اور گیٹس کے وارث ہیں، وہ اکیسویں صدی کی معیشت کے ستون ہیں۔