امریکی صدر باراک اوباما اپنی مدت صدارت سے سبکدوشی کے بعد کرائے کے مکان میں رہیں گے

Barack Obama

Barack Obama

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) امریکی صدر باراک اوباما اپنی مدت صدارت سے سبکدوشی کے بعد کرائے کے مکان میں رہیں گے، ان کا نیا گھر وائٹ ہاؤس سے صرف 2 میل کے فاصلے پر واشنگٹن کے علاقے کالوراما میں واقع ہے۔

وائٹ ہاوس میں بطور امریکی صدر 8 سال گزارنے کے بعد اوباما نئی رہائش گاہ میں آئندہ جنوری کے تیسرے ہفتے کے بعد منتقل ہوں گے، جو وائٹ ہاوس تو نہیں لیکن وائٹ ہاوس سے کم بھی نہیں ہے۔

اوباما کی نئی رہائش گاہ وائٹ ہاوس سے صرف دو میل ہے۔ 9 بیڈرومز کا یہ لگژری گھر سابق امریکی صدربل کلنٹن کے وائٹ ہاوس پریس سکریٹری جولوک ہارٹ کا ہے، ویسے تو اس مکان کی مالیت چالیس لاکھ ڈالر ہے لیکن اوباما اس رہائش گاہ میں قیام کے لئے ماہانہ تقریبا 22 ہزار ڈالر کرایہ ادا کریں گے۔

وائٹ ہاوس کے قریب رہائش اختیار کرنے کی وجہ امریکی میڈیا کے مطابق اوباما کی چھوٹی صاحبزادی کی تعلیم بنی ہے۔ گذشتہ مارچ میں اوباما نے بیان دیاتھا کہ وہ صدارتی کرسی چھوڑنے کے بعد چند سال تک واشنگٹن ڈی سی میں ہی مقیم رہیں گے۔