امریکی صدر اوباما اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات

Barack Obama and Putin Met

Barack Obama and Putin Met

نیویارک (جیوڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں روس کے فضائی حملوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں سلامتی کونسل کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے بعد صدر ولادی میر پیوٹن نے بتایا کہ صدر اوباما سے داعش کے خلاف فوجی کارروائی کےبارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے۔ اختلافات دورکرنے کے لیے دونوں ملکوں نے مل کر کام کرنےپراتفاق کیا ہے۔

روس امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس صدر بشارالاسد کی حمایت جاری رکھے گا اور باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی پر غور کر رہا ہے تاہم یہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہو گی۔ روس شام میں زمینی کارروائی نہیں کرے گا۔