امریکی صدر کا دہشتگردی کیخلاف نواز شریف کی قیادت کا اعتراف

Nawaz and Obama

Nawaz and Obama

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سانحہ لاہور پر اپنی عوام اور حکومت کی جانب سے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

باراک اوباما کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت میں پاکستان نے دہشتتگردی کیخلاف بڑی پیش رفت کی ہے۔ انسداد دہشتگردی کیلئے آپ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور کوششوں کو سراہتے ہیں۔

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے وزیراعظم نواز شریف سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا گیا ہے۔ اب دشمن معصوم انسانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ان کا آسان ہدف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف میرا اور قوم کا عزم دن بدن مضبوط ہو رہا ہے۔